تحریک انصاف کی حکومت کا بول بالا، احساس پروگرام کو عالمی سطح کے چار بڑے پروگرامز میں شامل کر لیا گیا

تحریک انصاف کی حکومت کا بول بالا،  احساس پروگرام کو عالمی سطح کے چار بڑے پروگرامز میں شامل کر لیا گیا

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے دنوں میں جاری کردہ احساس پروگرام کو دنیا کے چار بڑے پروگراموں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سماجی تحفظ کے پروگرامز کو تشکیل دیا گیا تھا۔ ان سماجی تحفظ کے پروگراموں کی رپورٹ اگر بینک کی جانب سے تیار کرکے شائع کی گئی ہے۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ کو لیونگ پیپر کا نام دیا گیا ہے۔ لیونگ پیپر رپورٹ تیار کرنے کے لیے اٹھارہ شراکت داروں اور دیگر معاونین کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لونگ پیپر رپورٹ چھ سو پچاس صفحات پر مشتمل ہے۔ اس رپورٹ میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مختلف ممالک اور خطوں کی جانب سے جاری کردہ سماجی تحفظ پروگرامز کے متعلق تفصیلات بتائی گئی ہیں کے کس طرح مختلف ممالک کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے سماجی تحفظ کے لیے اقدامات اور اس منصوبہ بندی پر عمل کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق لیونگ پیپر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2020 سے لیکر مئی 2019 تک دنیا بھر میں سماجی تحفظ کے منصوبوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دنیا بھر کے 222 ممالک کی جانب سے 3333 سماجی تحفظ پروگرامز کو تشکیل دیا گیا اور اس پر عمل درآمد جاری ہے۔ ان سماجی تحفظ پروگرامز میں لوگوں کی شمولیت کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کو دنیا بھر میں چوتھا نمبر حاصل ہے جب کئی سو ملین آبادی کی شمولیت کے لحاظ سے پاکستان دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک میں سے چند ممالک کے سماجی تحفظ پروگرامز نے چھ سو کا ہدف حاصل کیا ہے۔ ملک پاکستان کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ان سماجی تحفظ پروگرامز میں سے ایک ہے۔ لیونگ پیپر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک پاکستان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ان تمام پروگرامز میں اعلی مقام حاصل ہے جنہوں نے منصوبہ بندی ایک کے مقابلے میں اصل کوریج ریٹ کے لحاظ سے بہترین کارکردگی دکھائی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *