پاکستان میں کرونا ویکسین فیشن کے عمل کو تیز کرنے اور ہر پاکستانی کورونا ویکسین لگانے کے لیے ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے بڑی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے پندرہ کروڑ تیس لاکھ ڈالرز کی منظوری دے دی گئی ہے اور جلد ہی یہ گرانٹ پاکستان کو دے دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سینیٹ نے کے لئے اور کرونا ویکسین کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے بڑی گرانٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ورلڈ بینک کا کرونا وائرس کے باعث پاکستان کو پندرہ کروڑ تیس لاکھ ڈالرز کی گرانٹ دے گا۔ ورلڈ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ پاکستان میں “پینڈامک رسپانس ایفیکٹیونس ان پاکستان” پروجیکٹ کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کی منظوری وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اپنے اعلامیے میں ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا افتتاح اپریل 2020 میں کیا گیا تھا تاہم گرانٹ پاکستان میں کورونا ویکسین کی خاطر مالی معاونت کے طور پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ فنڈز پاکستان کو کرونا ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کا اپنے اعلامیے میں مزید کہنا تھا کہ جاری کیے جانے والے اس منصوبے سے پاکستان میں صحت کا نظام اور ویکسینیشن کے عمل کو بہتر بنانے کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر پاکستان میں مارچ 2021 میں داخل ہوئی۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث بہت سے لوگوں کو جان اور روزگار جانے کا خطرہ ہے۔ اسی لیے ورلڈ بینک پاکستان کو اس با سے نمٹنے کے لیے یہ رقم فراہم کر رہا ہے۔