کابل : نماز جمعہ کے دوران مسجد میں بم دھماکہ ، امام سمیت 12 نمازی شہید

کابل : نماز جمعہ کے دوران مسجد میں بم دھماکہ ، امام سمیت 12 نمازی شہید

کابل میں انتہائی افسوس ناک واقع پیش آیا ذرائع کے مطابق افغانستان میں نماز جمعہ کے وقت مسجد میں زور دار دھماکا ہوا

دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 12 نمازی شہید ہوۓ اور 17 زخمی ہوگئے۔ابھی تک کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے

طالبان نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی اور کہا کہ دہشت گردی کی ایسی وارداتیں حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے شکر درہ کی مسجد حاجی بخشئی میں جب نماز ادا کی جارہی تھی اس وقت زوردار دھماکا ہوا دھماکے میں امام مسجد سمیت 12 نمازی شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ بم مسجد میں ہی نصب کیا گیا تھا زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 7 زخمیوں کی حالت نازک ہے

واضح رہے کہ طالبان اور افغان فورسز نے عید الفطر پر تین روزہ سیز فائر کا اعلان کیا تھا تاہم اس دوران یہ واقعہ پیش آیا

 

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *