ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں موجودہ قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نماز عید الفطر کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے شہباز شریف کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل )میں ڈال دیا ہے اور اس فیصلے کی سمری کابینہ کو بھی ارسال کر دی گئی ہے تاہم کل تک وفاقی کابینہ کی جانب سے بھی میاں محمد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے اوپر لگے ہوئے الزامات اور کیسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف جاری کیس میں شہباز شریف کے فیملی کے افراد مفرور ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر کرنا ایس پیز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی بڑھتی شرح کو کم کرنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ بہت اچھا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے صدر مسلم لیگ نواز اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا نام ایگزکٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی تھی اور اس کی سمری وفاقی کابینہ کو رات کے وقت ارسال کر دی گئی تھی جس کے مطابق شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی جانب سے آج کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے کے اہلکاروں کی جانب سے شہباز شریف کو لاہور ہائی کورٹ سے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت ملنے کے باوجود بھی روک لیا گیا تھا۔