اسرائیل اور فلسطین کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں امریکا کابھی بیان سامنے آ گیا ہے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں فریقین صبروتحمل کا مظاہرہ کریں عام شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ بند ہونا چاہئے
اسرائیل کو اپنا دفاع کرنے اور راکٹ حملوں کا جواب دینے جبکہ فلسطینی عوام کو بھی سلامتی اور تحفظ کا حق ہے۔
امريکی وزير خارجہ نے اپنے اسرائيلی ہم منصب سے فون پر رابطہ کيا جس میں راکٹ حملوں کی مذمت کی
دوسری جانب وزیراعظم پاکستان نے بھی اہم بیان دیا ہے وزیراعظم نے ٹویٹر پر ٹویٹ کی کہ میں پاکستان کا وزیراعظم ہوں اور فلسطین کے ساتھ کھڑا ہوں عمران خان بے صیہوئی دہشت گردی کی مذمت کی اور کہا کہ پوری قوم فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے
وزير خارجہ شاہ محمود قريشی نے بھی فلسطين ميں انسانيت کی پامالی کو ناقابلِ قبول قرار ديا اور کہا کہ جلوس نکالنے سے کچھ حاصل نہيں ہوگا، وزيراعظم نے بتا ديا ہے او آئی سی کو کيا کرنا چاہئے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہميں اس پليٹ فارم پر امت کو يکجا کرنے کی ضرورت ہے، 57 ممالک مل کر آواز اُٹھائيں گے تو آپ کی آواز پر نوٹس ليا جائے گا