اسرائیلی فورسز کا غزہ پر فضائی حملہ، 28 افراد شہید ہو گیے

اسرائیلی فورسز کا غزہ پر فضائی حملہ، 28 افراد شہید ہو گیے

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر فضائی حملہ کر دیا گیا۔ جس کے نتیجے میں 28 فلسطینی شہریوں کی شہید ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 150 بتائی جا رہی ہے تاہم شہید ہونے والے 28 افراد میں دس بچے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصی میں تراویح کی نماز پڑھتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں پر اچانک حملہ کر دیا گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فورسز کا قبلہ اول مسجد الاقصی پر حملہ کرنا پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف تھا تاہم غزہ کے مسلمان مجاہدین کی جانب سے قبلہ اول پر حملہ کرنے کے بدلے میں اسرائیلی علاقے حماس پر حملے کیے گئے تھے۔ جو اسرائیلی فورسز کے دو افراد ہلاک ہوئے تھے اور انہوں نے جوابی کارروائی میں فلسطین کے علاقے غزہ پر حملہ کردیا۔ اس حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی افراد شہید ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کہ حماس پر راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر کیے جانے والے حملوں میں سوموار کی شب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد بیس بتائی جا رہی تھی۔ تاہم وزیر صحت براۓ فلسطین کی جانب سے 28 شہادتوں کی خبروں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب بی بی سی کے مطابق اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ غزہ کے مجاہدین کی جانب سے 300 راکٹ حملے کیے گئے تاہم بی بی سی ذرائع کا کہنا تھا کہ مجاہدین کی جانب سے صرف ڈیڑھ سو راکٹ فائر کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *