دہشتگردوں کی اسکول میں فائرنگ، بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

دہشتگردوں کی اسکول میں فائرنگ، بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روس کے علاقہ میں موجود ایک سکول میں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے بچوں سمیت 11 افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا کا کہنا ہے کہ روس کے جنوب مشرق میں موجود شہر کازان کے ایک سکول میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ دو دہشت گردوں کی جانب سے سکول میں گھسنے کے بعد بلا اشتعال فائرنگ کر دی گئی۔ فائرنگ کی زد میں آنے سے بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

روس کے مقامی میڈیا کی جانب سے خبریں جاری کی گئی ہیں کہ اسکول میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد آٹھ ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ مسلح افراد کی جانب سے سکول میں گھسنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی گئی تھی۔ جس کے نتیجے میں یہ دلخراش واقعہ پیش آیا تھا تاہم سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملنے کے فورا بعد واقعے پر پہنچ کر کارروائی کی اور سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے متعلق فائرنگ کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا تاہم دوسرے دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

روس کے مقامی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گرد کی عمر 17 سال بتائی جارہی ہے۔ اس واقعے کے بعد شہر کازان میں مکمل طور پر بالخصوص اسکولوں میں سکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک پاکستان میں اسی طرح کا ایک دلخراش واقعہ پیش آیا تھا۔ پشاور میں موجود آرمی پبلک اسکول میں 16 دسمبر 2014ء کو دہشت گرد گھس آۓ تھے۔ دہشت گردوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں کئی اساتذہ سمیت 150 طلباء کو شہید کر دیا گیا تھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *