راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل: ڈپٹی کمشنرز راولپنڈی اور اٹک کو عہدے سے ہٹا دیے گے

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل: ڈپٹی کمشنرز راولپنڈی اور اٹک کو عہدے سے ہٹا دیے گے

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں موجود رنگ روڈ کے پیش نظر اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر اٹک سمیت دیگر افسران کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ طور پر کرپشن کے انکشاف ہونے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے منصوبہ کو رکوادیا گیا تھا اور گہری تحقیقات کے لیے کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اب چونکہ رنگ روڈ اسکینڈل میں مبینہ کرپشن کے خلاف کی گئی کارروائی کو مکمل کرلیا گیا ہے اور انکوائری کی رپورٹ بھی پیش کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے نقشے کو تبدیل کیا گیا اور اس میں مزید راستے بھی بنائے گئے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق رنگ روڈ کے نقشے میں نئے راستے چند اہم شخصیات کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنائے گئے جن کی زمینیں ان راستوں پر موجود تھیں۔ تاہم نقشے میں نئے راستے شامل کرنے کی وجہ سے منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے مزید اضافہ کیا جا رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل سامنے آنے پر پہلے ہی کمشنر راولپنڈی کو محمد محمود کو پہلے ہی تبدیل کر دیا گیا تھا اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے محمد محمود کو بلا کر معلومات لی گئی تھی۔ تاہم انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈپٹی کمشنرز راولپنڈی اور اٹک، اسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ عظیم کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق اے ڈی سی ریوینیو راولپنڈی کو تبدیل کر کے اے ڈی سی جنرل راولپنڈی قاسم ایجاز کو اے ڈی سی ریونیو راولپنڈی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *