پاکستانی سیاستدانوں میں وزیراعظم عمران خان سب سے آگے، سنگ میل عبور کر لیا

پاکستانی سیاستدانوں میں وزیراعظم عمران خان سب سے آگے، سنگ میل عبور کر لیا

ذرائع کے مطابق اہم سنگ میل عبور کر کے وزیراعظم پاکستان عمران خان پاکستان کے پہلے سیاسی لیڈر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہجرت ان پاکستان عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پچاس لاکھ فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پچاس لاکھ فالوورز حاصل کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان کے دیگر پلیٹ فارم پر بھی اکاؤنٹ موجود ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ ہو چکی ہے جب کہ فیس بک پر وزیراعظم عمران خان کے آفیشل پیج کو ایک کروڑ سے زائد افراد نے لائکڈ پیجز میں شامل کیا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہاں ایک بات قابل غور ہو گی کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر کسی بھی شخص کو فالو نہیں کیا گیا ہے جبکہ خود ان کے فالوورز کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

سوشل میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے فیس بک کے آفیشل اکاؤنٹ سے مختلف سرکاری دوروں اور افتتاحی تقریبات کی تصاویر شئیر کی جاتیں ہیں۔ جن کو فالورز کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ جب کہ وزیراعظم عمران خان اپنے ٹویٹر کے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنے بیانات جاری کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک پاکستان میں کسی بھی سیاستدان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اتنے فالورز موجود نہیں ہیں جتنے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *