ایمازون کمپنی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

ایمازون کمپنی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

ذرائع کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایمازون نے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کی جانب سے خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آن لائن ریٹیل کی عالمی شہرت حاصل کرنے والی کمپنی ایمازون کی جانب سے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ کام جو پاکستان کی تاریخ میں پچھلے دس سال سے نہ ہو پایا وہ بالآخر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کر دکھایا ہے۔

معاون خصوصی برائے وزیراعظم شہباز گل کا کہنا تھا کہ عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایمازون کی جانب سے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمازون کی طرف سے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کرنے سے پاکستان عالمی منڈی میں بھی شامل ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے وزیراعظم شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ایمازون کی سیل لسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ ایمازون ایک عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہے جو پوری دنیا کے لوگوں کو مختلف چیزیں بیچنے اور خریدنے میں مدد کرتی ہے۔ ایمازون کمپنی اپنے ویژن میں لکھتی ہے کہ ایمازون دنیا کی سب سے زیادہ صارفین رکھنے والی کمپنی بننا چاہتی ہے جہاں دنیا بھر سے کوئی بھی صارف اپنی پسندیدہ چیز کو ڈھونڈ سکے اور حاصل کرنے کے لئے آن لائن خرید سکے گا۔ اور اس چیز کی قیمت بھی اس کے قابل برداشت میں ہوگی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *