سعودی عرب میں قید سینکڑوں پاکستانیوں کو چھوڑا جا رہا ہے:پاکستانی سفیر کا پیغام

سعودی عرب میں قید سینکڑوں پاکستانیوں کو چھوڑا جا رہا ہے:پاکستانی سفیر کا پیغام

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ ریٹائر بلال اکبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورے کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں قید سیکڑوں پاکستانیوں کو رہا کر دیا جائے گا اور انہیں وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر نے سعودی عرب کی ایک مشہور اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں ایک ہیلپ لائن قائم کرنے کے قریب ہیں جو کہ 24 گھنٹے عوامی خدمت کے لیے کھلی رہے گی۔

پاکستانی سفیر کا اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سعودی عرب میں ملاقات میں 3 اہم شعبوں کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ سعودی عرب میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان قیدیوں کے متعلق بھی منعقدہ اجلاس میں بات چیت کریں گے جس سے قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی مزید تیز کر دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے میں قائم کردہ ہیلپ لائن پاکستانی کمیونٹی کے تمام تر مسائل کو حل کرے گی اس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی اشتراک پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے جو کمیٹی کے تمام تر مسائل سن کر ان کا حل نکالا کرے گا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سعودی میڈیا کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان 7 مئی سے 10 مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *