حکومت کے پی کے کی مستحقین اور غرباء کے متعلق اہم خوشخبری

حکومت کے پی کے کی مستحقین اور غرباء کے متعلق اہم خوشخبری

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صحت کارڈ کے طریقے پر عمل کرتے ہوئے راشن کارڈ بھی مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے۔ اس راشن کارڈ کی بدولت مستحقین کو ان کے گھروں پر ماہانہ راشن فراہم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے حکومت کی جانب سے غریب لوگوں میں راشن کارڈ کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کے پی کے حکومت صحت کارڈ کے طریقے پر عمل کرتے ہوئے غریب لوگوں میں اب راشن کارڈ بھی تقسیم کرے گی۔ اس راشن کارڈ کے ذریعے ہر غریب اور مستحق گھرانے کو ماہانہ مفت راشن فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعلی کے پی کے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مستحقین میں تقسیم کیا جانے والے راشن کارڈ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ریاست مدینہ کے مشن میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اصل میں غریب دوست حکومت ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ حکومت غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ اور کوشش ہوگی کہ یہ فلاح و بہبود کا سلسلہ ہمیشہ جاری رکھا جائے۔

گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں نے غریب عوام سے ووٹ حاصل کیے اور ان کا غلط استعمال کیا۔ گزشتہ حکومتوں کے دور میں غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کے متعلق کوئی عملی کام نظر نہیں آتا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *