سرکاری ملازمین آپ کے ذاتی ملازم نہیں، مریم نواز کا فردوس عاشق اعوان کو پیغام

سرکاری ملازمین آپ کے ذاتی ملازم نہیں،  مریم نواز کا فردوس عاشق اعوان کو پیغام

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق عوان کے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ اپنائے گے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین آپ کے ذاتی ملازم نہیں ہیں۔ حکومت کا اپنی ناکامی اور ناقص کارکردگی کا غصہ سرکاری ملازمین پر نکالنا فرعونیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معاون خصوصی برائے وزیر اعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ کے رمضان بازار کا دورہ کیا۔ رمضان بازار کے دورے کے دوران سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنر بھی ساتھ تھیں۔ رمضان بازار میں کرونا ایس او پیز اور انتظامات کے نقائص کو دیکھ کر معاون خصوصی برائے پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر کو خوب ڈانٹا۔ ہجوم کے سامنے ہیں اسسٹنٹ کمشنر کی بےعزتی کرنے لگیں۔ فردوس عاشق اعوان نے غصہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سے کہا کہ اگر آپ تنخواہ لیتی ہیں تو اپنا فرض بھی ادا کریں۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے ٹویٹ کیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شہروں میں قائم کردہ رمضان بازاروں میں غیر معیاری اور مہنگی اشیاء حکومت کی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اپنی ناکامی کا غصہ سرکاری افسران پہنا نکالیں وہ آپ کے ذاتی نوکر نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا کے مطابق کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ رمضان بازار میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ بدسلوکی قابل مذمت ہے۔ سول سرونٹس اور بیوروکریٹس آپ لوگوں کی طرح سلیکٹ ہوکر نہیں آئے بلکہ وہ اپنی محنت سے پڑھ لکھ کر آگے آۓ ہیں۔ وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو افسران کو ذلیل کرنے کا لائسنس ملا ہوا ہے۔ اس طرح کی فرعونیت قابل قبول نہیں ہے۔ خاتون اسسٹنٹ کمشنر سے معافی مانگی جائے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *