افریقی اور برازیلی کرونا وائرس پاکستان میں موجود، وزارت صحت کی تصدیق

افریقی اور برازیلی کرونا وائرس پاکستان میں موجود، وزارت صحت کی تصدیق

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افریقہ اور برازیل میں پائی جانے والی کرونا وائرس کی اقسام پاکستان میں بھی پہنچ چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی دو نئی اقسام سامنے آئی ہیں جو کہ افریقہ اور برازیل میں پائی گئیں تھیں۔ قومی وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ این آئی ایچ کو حاصل ہونے والے نمونوں میں افریقی اور برازیلی کرونا وائرس کی ویری اینٹ سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ این آئی ایچ کو پاکستان سے دو ایسے نمونے موصول ہوئے تھے۔ جن میں سے ایک نمونے میں افریقی کرونا وائرس جبکہ دوسرے نمونے میں برازیلی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کرونا وائرس کی مختلف اقسام کی پاکستان کے اندر مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ این سی او سی بی کرونا وائرس کی نئی اقسام پر نظر جمائے ہوئے ہے۔ وزارت صحت کے مطابق کرونا کی تمام اقسام سے بچنے کا اور پہلا دفاعی طریقہ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درامد کرنا ہے۔ تمام پاکستانی شہری کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کرونا وائرس کی پھلاؤ کو کم کیا جا سکے۔

وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے تلقین کی گئی ہے کہ تمام پاکستانی شہری این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ SOPs پر عمل کرتے ہوئے ماسک کا استعمال ضرور کریں اور سماجی فاصلہ کا ضرور خیال رکھیں۔ بغیر ضرورت کے کوئی بھی شہری گھر سے باہر نہ نکلے۔ اور 40 سال سے زائد عمر رکھنے والے شہری اپنے آپ کو کرونا ویکسینیشن کے لئے رجسٹر کروائیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *