این اے 249 کراچی ضمنی الیکشن، ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے

این اے 249 کراچی ضمنی الیکشن، ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے

ذرائع کے مطابق روشنیوں کے شہر کراچی میں انتخابی حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسمبلی کی سیٹ این اے 249 کراچی میں ضمنی انتخاب کے لئے میلہ سج چکا ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کے باہر عوام کی بہت بڑی تعداد موجود ہے تاہم پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل پرسکون اور پرامن طریقے سے جاری ہے جو کہ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن کی وجہ سے پورے حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے عوام 5 بجے تک بلا تعطل ووٹ کاسٹنگ کرسکے گی۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ نون تحریک انصاف پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں میں سخت مقابلے کی امید لگائی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق این اے 249 میں مجموعی طور پر 30 امیدوار آمنے سامنے ہیں اور حلقہ این اے 249 میں موجود ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار سے زیادہ ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ این اے 249 میں ووٹ کاسٹنگ کے لیے 276 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جب کے پریذائیڈنگ آفیسر کو مجسٹریٹ کے اختیارات کے برابر اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا حلقے 249 میں سکیورٹی سسٹم کو بہتر کرنے کے لئے دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور ایک ہزار سے زائد رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں سکیورٹی انتظامات کو بہترین بنانے کے لیے کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 249 میں میں موجود پریذائیڈنگ آفیسرز کو ماسک اور سینیٹائزر مہیا کر دیے گئے ہیں جب کے پولنگ سٹیشنز پر اضافی ماسک بھی رکھے گئے ہیں تاکہ کوئی فرد بنا ماسک کے ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے آئے تو اسے ماسک مہیا کیا جا سکے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *