وزیراعظم آج جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم آج جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان دوریاں ختم ہونے جا رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہ 27 اپریل کو پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے دوران جہانگیر ترین کے ساتھ ہم خیال رکن اسمبلی بھی موجود ہوں گے اور اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اپنے تمام تحفظات کے متعلق آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران جہانگیر خان ترین اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات اور کیسز کے متعلق وزیراعظم پاکستان کو رپورٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے ہم خیال رہنماؤں کی لسٹ فائنل کر لی ہے۔ ان کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے لیے 11 ممبر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے 22 ممبر شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل جہانگیر ترین کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ میرے ہاں کروائی گئی افطاری والے دن میری اسلام آباد بعد میں موجود دوستوں سے بات ہوئی تھی۔ جنہوں نے وزیراعظم پاکستان سے میری ملاقات کروانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب اسمبلی چوہدری سرور نے بھی 2 روز پہلے جہانگیر ترین کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کروانے آیا کی یقین دہانی کرائی تھی۔ جہانگیر ترین اور دیگر اراکین اسمبلی سے ملاقات کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے آپ لوگوں کی ملاقات کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *