ذرائع کے مطابق لاہور میں برٹش کونسل کے تحت او لیول کے امتحانات کا آغاز سے ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں برٹش کونسل کے تحت او لیول کے امتحانات کا آغاز آج سے ہو گا۔ لاہور میں موجود ایچی سن کالج سینئر اسکول میں او لیول کے امتحانات کے لئے امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں برٹش کونسل کے تحت او لیول آفٹر نون کے امتحانات آج دوپہر 2 بجے سے شروع ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق او لیول کے امتحانات کے دوران این سی اے سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق تمام امتحانی کمرہ جات میں داخلے کے لئے طلباء کا فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ امتحانی مراکز میں موجود انتظامیہ کی جانب سے ہینڈ سینیٹائزر بھی فراہم کیے جائیں گے۔ اور امتحانی کمرہ جات میں داخلے سے پہلے تمام طلباء کا ٹمپریچر بھی بغور چک کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیمبرج کے متعلق ایک ٹویٹ کیا گیا ہے۔ ٹویٹ میں وزیر تعلیم شفقت محمود کا لکھنا تھا کہ کیمبرج باقی پیپرز کے امتحانات لینے سے پہلے 13 ماہ کی شرط پر نظر ثانی کرے۔
وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کیمبرج غیر معمولی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے باقی پیپرز کے امتحان لینے کے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ انھوں نے لکھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ جلد ہی مثبت خبر دیکھنے میں آئے گی۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے آج کے او لیول کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء کے لیے پیغام جاری کیا گیا ہے کہ میں آپ سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، سخت وقت سے گزر رہے ہیں مشکل فیصلے کیے گئے ہیں جو کہ طلباء کے لئے مستفید ہوں گے۔
وزیر تعلیم نے مزید ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے غلط امتحانی مراکز کی تصاویر پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طلباء کو آگے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے۔