60 سال یا زائد عمر والے افراد کو واک ان ویکسینیشن دی جائے گی

60 سال یا زائد عمر والے افراد کو واک ان ویکسینیشن دی جائے گی

ذرائع کے مطابق این سی او سی حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 60 سال یا اس سے زائد عمر رکھنے والے بزرگوں کو واک ان ویکسینیشن کی سہولت سے مستفید کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے آکسیجن کی سپلائی پر باقاعدہ غور کیا گیا۔ این سی او سی حکام کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اس وقت آکسیجن کی نقل و حمل پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ ملک پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کیے گئے بیڈز کی تعداد 6901 ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز این سی او سی حکام کی جانب سے طبی سہولتوں میں اضافہ کرنے کے باعث این ڈی ایم اے کی تعریف کی گئی۔ این سی او سی حکام کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں آکسیجن کی سپلائی کو پورے ملک کے اسپتالوں میں پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہیلتھ اسٹرکچر میں نئے 2811 آکسیجن میں بیڈز کو شامل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق این ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہیلتھ اسٹرکچر میں مزید 431 ونٹی لیٹرز بڑھا دیے گئے ہیں۔ آکسیجن سیلنڈرز کی تعداد میں 1196 نئے سلنڈر جمع کر دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پانچ سو کے قریب بائی پیپ اور 1504 اآکسی میٹرز کو ہیلتھ اسٹرکچر میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 60 سال والے یا اس سے زیادہ عمر رکھنے والے افراد کو واک ان ویکسینیشن سے مستفید کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ واک ان ویکسینیشن کے پروسیس کا آغاز اتوار کے دن سے کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی پیغام جاری کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا واک ان ویکسینینشن کئی علاقوں میں پہلے سے جاری کر دی گئی تھی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *