دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے تباہی مچی ہوئی ہے اور اب یہ کورونا دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی پہنچ گیا ہے حال ہی میں دورہ کرنے والے نارویجین کوہ پیما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں ایک کوہ پیما کورونا سے متاثر ہوا ہے جس کے بعد نیپال میں دنیا کی بلند ترین چوٹی پر کوہ پیمائی کی حالیہ سیزن کے انعقاد کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔
نیپال میں کورونا کیسز میں تہزی سے اضافہ ہورہا ہے لیکن اس سال بھی کوہ پیماؤں کو راغب کرنے کے لیے ایس او پیز میں نرمی کی تھی جس کی وجہ سے کوہ پیما بیس کیمپ پہنچے تھے۔
کورونا مریض کوہ پیما کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھٹمنڈو کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، اب کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں
ہزاروں فٹ کی اونچائی پر پہلے ہی سانس لینا مشکل ہوتا ہے اس لیے کوہ پیماؤں میں وبا کا پھیلاؤ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے