کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا گیا

کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا گیا

ذرائع کے مطابق ملک پاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی شرح میں بڑھتے ہوئے اضافے کے باعث بگڑتی صورتحال کی وجہ سے ماہرین کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ایم اے ڈاکٹر قیصر سجاد کی جانب سے کرونا وائرس کی تیسری لہر کے بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر پیدا شدہ صورتحال کو قابو کرنے کے لیے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خلاف این سی او سی کی جانب سے جاری کی گئی کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کر کے ہم بھی بھارت میں پیدا شدہ صورتحال کی جانب رواں دواں ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل پی این اے ڈاکٹر قیصر سجاد کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر صورت حال بہت خراب ہوچکی ہے۔ ہم بھی کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرکے اسی صورتحال کی جانب جا رہے ہیں کیونکہ پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی وجہ سے صورتحال بگڑ رہی ہے۔

ڈاکٹر قیصر سجاد کا مزید کہنا تھا کہ بدترین حالات اور خطرناک صورتحال سے بچنے کے لیے ملک میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ اگر انتظامیہ کرو نا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرواتی تو اس طرح کی صورت حال پیدا ہی نہیں ہونے تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر تباہ کاریاں جاری ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے اس وقت صورتحال کافی حد تک خراب ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 157 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کرونا وائرس کے باعث ان ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *