ذرائع کے مطابق سعودی عرب اسوسی ایشن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کا کوئی بھی شہری اب پاکستان کے لیے سفر نہیں کر سکے گا۔ سعودی ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی عرب کے شہری پر پاکستان جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود سعودی شہری یا اقامہ رکھنے والے لوگ 72 گھنٹوں کے اندر اندر سعودی عرب میں واپس آسکتے ہیں۔ اس کے بعد کسی بھی طیارے کو سعودی عرب کے کسی بھی ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ک ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے شہریوں کا پاکستان جانے میں پابندی کے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سعودی عرب کا کوئی بھی شہری اب پاکستان نہیں جا سکے گا۔ سعودی عرب کے تمام شہریوں کو پاکستان جانے پر عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے علاوہ چند دیگر ممالک کی بھی پروازوں کو سعودی عرب میں لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان کے علاوہ پابندی لگائے جانے والے ممالک میں بھارت، انڈونیشیا، سری لنکا اور فلپائن کے ساتھ ساتھ دیگر چند ممالک شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی حکام کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے علاوہ چند دیگر ممالک نے بھی پاکستانی شہریوں کو اپنے ملک آنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ان ممالک میں کینیڈا، برطانیہ اور اومان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے رواں سال فروری کے مہینے سے ہی کئی ممالک پر کرونا وائرس کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے عارضی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ان ممالک میں پاکستان، جنوبی افریقہ، بھارت، متحدہ عرب امارات ، فرانس، کویت اور جاپان کے ساتھ ساتھ دیگر 13ممالک شامل ہیں۔