گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں کورونا وائرس کے تین لاکھ 15 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ دنیا بھر میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
کیسزمیں اضافے کی بناء پر بھارت کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت ہوگئی ہے ہسپتال بھر چکے ہیں جبکہ اسپتالوں میں افراتفری کا عالم ہے ایسے مشکل وقت میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔
ایدھی سربراہ فیصل ایدھی نے نریندرمودی کو خط میں لکھا کہ ہم کورونا وائرس کے ان حالات میں آپ کی مدد کیلئے تیار ہیں اور انسانیت کے ناطے بھارتی عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں انہوں نے مریضوں50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔