چائنہ کی جانب سے بنائی جانے والی سائنو ویک کرونا ویکسین بھی پاکستان پہنچ گئ

چائنہ کی جانب سے بنائی جانے والی سائنو ویک کرونا ویکسین بھی پاکستان پہنچ گئ

ذرائع کے مطابق چائنہ کی طرف سے بنائی جانے والی نئی کرونا ویکسین سائنو ویک بھی پاکستان پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کا طیارا چائنا کی طرف سے بنائی جانے والی نئی کرونا ویکسین سائنو ویک کی پانچ لاکھ ڈوزز لے کر پاکستان پہنچ چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان سی او سی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے سائنو ویک نامی کرونا ویکسین کی صرف پانچ لاکھ خوراکیں کے ہی خریدی تھیں جو کہ پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان کو ضرورت کے مطابق کرونا ویکسین دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ شروع شروع میں چینی کمپنی محدود پیمانے پر پاکستان کو کرونا ویکسین فراہم کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ڈریپ کی جانب سے کرونا ویکسین “سائنو ویک” کے استعمال کی ہنگامی اجازت دی جا چکی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرونا ویک کی ایک ویکسین دو ڈوز پر مشتمل ہوگی۔ اس ویکسین کو منفی 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر محفوظ کیا جا سکے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چائنا نے سائنو ویک کے ہنگامی استعمال کی اجازت جولائی 2020 میں دی تھی۔ اس ویکسین کے پہلے دوٹرائلز چائنا میں ہی کروائے گئے تھے اور اس ویکسین کا تیسرا ٹرائل دنیا کے مختلف ممالک میں کروائے گئے ہیں۔ ان ممالک میں یورپ کے ممالک، امریکہ، ایشیاکے ممالک، فلپائن اور دیگر چند ممالک شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ترکی بھی اس ویکسین کو استعمال کر چکا ہے۔ ترکی میں اس ویکسین کے تیسرے ٹرائل کے رزلٹ سب سے موثر ثابت ہوئے ہیں۔ تیسرے ٹرائل کے بعد ترکی میں یہ ویکسین 83.5 فیصد معیاری ثابت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمپنی رواں ماہ میں اب تک پورے دنیا کے ممالک کو سات کروڑ ویکسین کی ڈوز فراہم کرچکی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *