اولڈ نیشنل ہائی وے پر دلخراش حادثہ، درجن بھر افراد جاں بحق

اولڈ نیشنل ہائی وے پر دلخراش حادثہ، درجن بھر افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق اولڈ نیشنل ہائی وے پر بس اور وین کے درمیان حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں 12 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں موجود اولڈ نیشنل ہائی وے پر بس اور وین کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں درجن بھر افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وین اور بس کے درمیان تصادم اتنے زور سے ہوا کہ بس اور وین میں موجود افراد زخمی ہونے کے سبب گاڑیوں سے باہر نہیں نکل پائے۔ گاڑیوں کے دروازے آپس میں بند ہوچکے تھے۔ حادثے کے قریب موجود لوگوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑیوں کے حصوں کو کاٹ کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا گیا اور قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بس اور وین کے درمیان ہونے والے حادثے میں زخمیوں کی حالت بہت تشویشناک ہے۔ مزید لوگوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ہولناک حادثے کے پیش آنے کے بعد سول اسپتال خیرپور میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کی طرف سے خیرپور اولڈ نیشنل ہائی وے پر بس اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دینے کی ہدایات جاری کیں اور ڈرئیور کی غفلت کی پر سخت ترین کارروائی کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

اس دلخراش حادثے کے متعلق بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بہت سی قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا بڑا صدمہ لگا ہے۔ پارٹی کے تمام عہدے داران اور کارکنان متاثرہ خاندان کے غموں کو بانٹنے کے لیے آگے بڑھیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو بہتر سے بہتر علاج فراہم کیا جائے اور اس طرح کے حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *