نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں درخواست جمع کروانے والوں کے لیے خوشخبری

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں درخواست جمع کروانے والوں کے لیے خوشخبری

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے آج ایل اے ڈی سٹی نیا پاکستان ہاؤسنگ اپارٹمنٹس کی قراندازی کی جائے گی۔ ایل ڈی اے سٹی کے ایک اپارٹمنٹ کی قیمت لگ بھگ ستائیس لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس ہاؤسنگ اسکیم میں درخواستیں جمع کروانے والے لوگوں کے لیے قرعہ اندازی کرکے حکومت پنجاب ایک نیا سنگ میل عبور کرنے جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے ہاتھوں سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی کریں گے۔ اس قرعہ اندازی کے ذریعے دو ہزار لوگوں کو گھر الاٹ کیے جائیں گے۔ اس قراندازی کے لیے جمع کروائے جانے والے درخواستوں کی تعداد 13 ہزار 277 ہے۔

نیا ہاؤسنگ سکیم اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے افراد مقررکردہ بینک کے ساتھ رابطہ کریں گے۔ ایک اپارٹمنٹ کی قیمت 27 لاکھ طے کی گئی ہے۔

قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے امیدوار نہیں نیفڈا سے سبسڈی کے لیے الگ سے درخواست دے سکیں گے۔نیفڈا کی جانب سے جاری کردہ سبسڈی پر دس فیصد اور دیگر 21 فیصد ڈاون پیمنٹ جمع کروائیں گے۔ معاملات مکمل ہو جانے کے بعد اپارٹمنٹ کی قیمت قسطوں میں بھی ادا کی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے 9 اپریل کو لاہور میں 35 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے منظوری دی گئی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم غریبوں کو ان کا گھر اپنا گھر دلانے کی اسکیم ہے۔ غریب لوگ کرائے کی رقم کو بینکوں کی قسطوں میں ادا کرکے گھر کے مالک بن سکیں گے۔ نیا پاکستان بنانے کے لئے ماڈل مدینہ کی ریاست کو رکھا گیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ جون تک پورے پاکستان کے افراد کا ڈیٹا ہم کولیکٹ کر لیں گے۔ جمع شدہ ڈیٹا کے مطابق ملک بھر کے تمام غریب گھرانوں کو حکومت براہ راست سبسڈی دے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *