حکومت کا سیاحت کی بہتری کی جانب بڑا قدم, پی آئی اے پرواز اسکردو بھی جاۓ گی

حکومت کا سیاحت کی بہتری کی جانب بڑا قدم, پی آئی اے پرواز اسکردو بھی جاۓ گی

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے سیاحت کے شعبے کو مزید بہتر کرنے کے لئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر ویز( پی آئی اے) کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سیاحت کو فروغ دینے کے ویژن کو بہتر کرنے کے لئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر ویز (پی آئی اے )کی جانب سے اسکردو ائیرپورٹ پر پرواز لے کر جانے کا اعلان کر دیا گیا۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ادارہ کراچی سے اسکردو تک براہ راست پروازیں کھولنے والا ہے۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز کے پی455
16 مئی کو کراچی سے اسکردو پہنچے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ کے گانے سے کہا گیا ہے کہ کراچی سے اسکردو کے لیے ہفتے میں دو بار پرواز سفر کیا کرے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ چترال کے لیے کرونا وائرس کے باعث بند کی گئی پروازے اب دوبارہ کھول دی گئی ہے اور لاہور تا اسلام آباد پروازیں بھی سفر کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے پی آئی اے دفاتر کے ٹائم ٹیبل کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ پی آئی اے کے دفاتر ایک ہفتے میں پانچ روز لوگوں کو اپنی سروسز مہیا کریں گے۔ پی آئی اے دفاتر صبح دس بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہا کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے نت نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان اقدامات سے دنیا بھر کے سیاح پاکستان کے علاقوں کو وزٹ کرنے کے لیے آئیں گے۔ جس سے دوسرے ملکوں کی کرنسی پاکستان میں ایکسچینج کی جائے گی اور پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *