حکومت پنجاب اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ

حکومت پنجاب اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ

حکومت پنجاب اور پی ٹی ایل کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ کچھ دیر قبل ختم ہوا ہے اور تیسرا راؤنڈ رات دس بجے شروع ہوگا جس کی سربراہی شیخ رشید کریں گے

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کے دوران گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر قانون راجہ بشارت نے حکومت کی نمائندگی کی

خیال رہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں دھرنے جاری ہیں

گزشتہ ہفتے تحریک لبیک کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا جس کے باعث مظاہرے شروع ہوئے مظاہروں کا مقصد فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ ہے یہ مظاہرے تین دن تک جاری رہے

متعدد افراد زخمی بھی ہوئے آج مظاہرہن ڈی ایس پی کو اغوا کر کے لے گئے پچاس ہزار لیٹرپیٹرول کا ٹینکر بھی تحویل میں لے لیا رینجرز اور پیٹرول پم پر بھی حملہ کیا گیا
پولیس نے گزشتہ روز 70 سے زائد ٹی ایل پی ارکان کو حراست میں لے لیا تھا

خیال رہے کہ آج مفتی منیب نے علماء کرام کی حمایت میں ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور مولانا فضل الرحمان نے بھی یک جہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم بھی مفتی منیب کے س

آج قوم سے خطاب کرتے ہوۓ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فرانس سےتعلقات ختم کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ہمارا اور ٹی ایل پی کا ایک ہی مقصد ہے بس طریقہ کار میں فرق ہے جرم کہیں اور ہو اور خود کش حملہ خود پرکرلو یہ کہاں کی عقلمندی ہے تعلقات توڑنے کا نقصان ہمیں ہوگا کیونکہ ہماری پچاس فیصد برآمدات یورپی یونین کو جاتی ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *