سی ٹی ڈی اور رینجرز نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا، دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی اور رینجرز نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا، دہشت گرد گرفتار

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس اور رینجرز مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا مقصد کراچی میں موجود پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد پر حملہ کرنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جامشورو کے قریب ایک تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن میں دو دہشت گرد خود کش دھماکا کرنے والے تھے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پولیس عمر سعید کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں ایک لمبے عرصے سے اس پر دن رات کام کر رہی تھیں۔ تفشیش کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کا اگلا ٹارگٹ پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد تھا۔

ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ اس سیل کے خلاف لمبے عرصے سے کام ہو رہا تھا یہ دہشت گرد پہلے افغانستان چلے گئے تھے اور اب یہ وہاں سے واپس آئے تھے کہ کراچی میں کوئی دہشت گردی کا حملہ کر سکیں۔ تاہم ان پر نگاہ رکھی گئی تھی ان کا تعلق کلعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پہلے سے ہی کراچی میں دہشت گردی کے حملے کی پلاننگ کر چکے تھے۔ گرفتار دہشتگردوں کو پہلے بھی کراچی میں کئی بار دیکھا جا چکا ہے۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے دو خودکش جیکٹیں 6 دستی بم اور تین ایس ایم جی برآمد کیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ دہشت گردوں کے پاس سعید آباد کا نقشہ اور ویڈیو بھی موجود تھی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *