ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج دوپہر 2 بجے اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے ناموس رسالت کی حق میں اور توہین آمیز خاکوں کے خلاف متفقہ قرار داد پیش کی جاۓ گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قرارداد مغربی ممالک میں جاری توہین آمیز خاکوں کے خلاف قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ قرارداد پیش کرنے سے پہلے حکومت اور اپوزیشن کے تمام اراکین اس پر دستخط کریں گے۔
ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس قرارداد کے حوالے سے حکومت پاکستان کی جانب سے سپیکر آفس کے ذریعے آپریشن چیمبر تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔ آج دوپہر ہونے والی بزنس ایڈوائزری میٹنگ میں اس معاملے پر غوروفکر کرکےحتمی مسودہ تیار کر لیا جائے گا۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں تمام پارلیمانی اراکین سے دستخط لے جائیں گے پھر مسودہ تیار کیا جاۓ گا۔
ذرائع کے مطابق بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن اراکین کو پلا دی جائے گی۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر ایک بجے بلایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کے فورا بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں ناموس رسالت کے حق میں اور توہین آمیز خاکوں کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔ پیش کی جانے والی قرارداد کے منظور ہونے کے بعد اراکین اسمبلی کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے خطاب کرنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران مغربی ملک فرانس کے باشندوں کی جانب سے ناموس رسالت کے خلاف توہین آمیز خاکوں کو شائع کیا گیا تھا۔ جس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچائی گئی۔ اس کا شدید رد عمل سامنے آیا جب دنیا کے تمام مسلم ممالک میں فرانس کی پروڈکٹس کا کاروبار بند کر دیا گیا۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی کئی بار اپنے بیانات اور سوشل میڈیا کے ذریعے مغربی ممالک کو مسلمانوں کے لئے ناموس رسالت کی اہمیت کو بیان کر چکے ہیں۔