بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قرنطینہ میں شدید مشکلات کا سامنا، زلفی بخاری نے نوٹس لے لیا

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قرنطینہ میں شدید مشکلات کا سامنا، زلفی بخاری نے نوٹس لے لیا

ذرائع کے مطابق بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کو قرنطینہ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کا نوٹس وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی جانب سے لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیوں زلفی بخاری کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قرنطینہ میں شدید مشکلات کے سامنے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ نوٹس لینے کے بعد زلفی بخاری نے برطانوی حکام اور پاکستانی سفارت خانوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔

برطانیہ میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے حکام سے رابطہ کرکے زلفی بخاری نے ہدایات جاری کی کے فوری طور پر قرنطینہ میں پھنسے پاکستانیوں کو کھانا اور مکمل دیکھ بھال کی سہولت فراہم کی جائے۔

زلفی بخاری کا سفارت کاروں کو کہنا تھا کہ روزے کی حالت کے ساتھ قرنطینہ میں پھنسے پاکستانی عوام کے لئے اپنا یہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔ فوری طور پر پاکستانیوں کے لیے کھانے اور رہائش کی فراہمی کو یقینی بتایا جائے۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بھی ریٹ لسٹ میں شامل کر لیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر ویز نے برطانیہ کی جانب سے سفری پابندیاں لگنے سے پہلے 3600 سے زائد مسافروں کو برطانیہ پہنچایا گیاتھا۔ مسافروں کو برطانیہ میں پہنچانے کے لیے پاکستان ایئرویز کی جانب سے 13 چارٹر طیاروں کا استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب ایک اہم رپورٹ سامنے آئی ہے کہ غیر ملکی ایئرلائنز کی جانب سے پاکستانیوں کو برطانیہ لے جانے کے لیے مرضی کے کرائے وصول کیے گے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر ویز (پی آئی اے )کی جانب سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے میں ٹکٹ فروخت کیے گئے تھے جبکہ غیر ملکی ایئرلائنز نے 4 لاکھ سے 6 لاکھ روپے تک ٹکٹ فروخت کئے گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ان چارٹڈ طیاروں کی مدد میں لگ بھگ 70 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے ۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *