ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے مزید ایک اور کرونا ویکسین کی خریداری کے لیے چینی کمپنی سے معاہدہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان چائنہ سے کرونا ویکسین جس کا نام “کروناویک” ہے خریدنے کے لئے معاہدہ کر چکا ہے۔ کرونا ویک نامی کرونا ویکسین چائنا کی ایک کمپنی سائینوویک لائیف سائنسز کی تیار کردہ ہے اور یہ پوری دنیا میں اپنا نام منوا چکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کی جانب سے پاکستان کو ضرورت کے مطابق کرونا ویکسین دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ شروع شروع میں یہ کمپنی محدود پیمانے پر پاکستان کو کرونا ویکسین فراہم کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں ڈریپ کی جانب سے کرونا ویکسین “کرونا ویک” کے استعمال کی ہنگامی اجازت دی جا چکی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرونا ویک کی ایک ویکسین دو ڈوز پر مشتمل ہوگی۔ اس ویکسین کو منفی2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر محفوظ کیا جا سکے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ چائنا نے کرونا ویک کے ہنگامی استعمال کی اجازت جولائی 2020 میں دی تھی۔ اس ویکسین کے پہلے دوٹرائلز چائنا میں ہی کروائے گئے تھے اور اس ویکسین کا تیسرا ٹرائل دنیا کے مختلف ممالک میں کروائے گئے ہیں۔ ان ممالک میں یورپ کے ممالک، امریکہ، ایشیاکے ممالک، فلپائن اور دیگر چند ممالک شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ترکی بھی اس ویکسین کو استعمال کر چکا ہے۔ ترکی میں اس ویکسین کے تیسرے ٹرائل کے رزلٹ سب سے موثر ثابت ہوئے ہیں۔ تیسرے ٹرائل کے بعد ترکی میں یہ ویکسین 83.5 فیصد معیاری ثابت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی رواں ماہ میں اب تک پورے دنیا کے ممالک کو سات کروڑ ویکسین کی ڈوز فراہم کرچکی ہے۔