انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے پنجاب کی بات کی تو حکومت کو بہت برا لگا، مریم پاکستان کی بیٹی ہے، جب سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخواہ جاتی ہے تو وہاں کی بات کرتی ہے، کوئٹہ جاتی ہے تو ہزارہ والوں کو گلے لگاتی ہے، لیکن جب پنجاب میں روٹی، آٹا چھیننے کی بات آئے گئی تو مریم تن من دھن، دل وجان سے پنجابیوں کے ساتھ کھڑی ہے پنجاب کی بیٹی ہوں پنجاب کی بات کروں گی
انکا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے بغیر پنجاب یتیم ہوگیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام سے زیادہ خجل خوار سلیکٹر ہیں، کیوں کہ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو عوام ان سے پوچھتی ہے کہ 22 کروڑ عوام میں سے تمھیں یہی ملا تھا۔
سلیکٹرز کو کہتی ہوں کہ تم سے بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے جاؤ تمہیں معاف کیا اب دوبارہ یہ غلطی نہیں کرنا۔ ملک رل گیا ہے سلیکٹر کو جب کوئی برا کہتا ہے تو ہمیں بھی اچھا نہیں لگتا کیوں کہ اپنا ہی ادارہ تو ہے۔