پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اہم فیصلہ

پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اہم فیصلہ

وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ تجویز کیا تھا وزیراعظم کو سمری بجھوائی گئی تھی جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14.07، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 61 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا تھا

وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اوگرا کی جانب سے اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوۓ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ۔

پیٹرول کی قیمت 111روپے 90 پیسے فی لیٹر ، ڈیزل کی قیمت 116 روپے07 پیسے ، مٹی کےتیل کی قیمت 80 روپے 19 پیسے  اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت79 روپے23 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *