18 محکموں کے ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

18 محکموں کے ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق 18محکموں کے مجموعی طور پر 3 لاکھ 26 ہزار745 ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائی جائیں گی

وزارت خزانہ کی سمری کےمطابق، ایوان صدر، ایوان وزیر اعظم ، سینیٹ و قومی اسمبلی، ایف بی آر، محکمہ صحت، نیب، اعلیٰ عدلیہ، اسلام آباد پولیس، موٹروے پولیس، اے ایس ایف، آئی بی، پارلیمانی افیئر ڈویژن اورپی آئی اے کے ملازمین کو تنخواہوں میں اضافہ نہیں دیا جائےگا۔

حکومتی فیصلے کی روشنی میں ایف بی آر، شعبہ صحت ، نیب ، اعلیٰ عدلیہ اور وفاقی پولیس کے ساتھ ساتھ موٹروے پولیس کے ملازمین کی تنخواہیں بھی نہیں بڑھائی جائیں گی

سمری کے مطابق ایسے ملازمین جنہیں پہلے ہی 100 فیصد ایڈہاک ریلیف مل رہا ہے انہیں بھی اضافہ نہیں ملے گا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *