الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز سینیٹ الیکشن کے کاغذات جمع کرانے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی جس کےبعد امیدواروں کی جانب سے آج بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
سینیٹ کی 48 خالی نشستیں ہیں جس پر اب تک 80 امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیئے ہیں جن میں شبلی فراز، ثانیہ نشتر، عبدالحفیظ شیخ، فوزیہ ارشد، زرقا تیمور، سید یوسف رضا گیلانی، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، فاروق نائیک، پرویز رشید، تاج حیدرم مشاہد اللہ خان ، کریم خواجہ، عباس آفریدی اور فرحت اللہ بابر جیسے اہم رہنما شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انتخابات 3 مارچ ہی کو ہوں گے۔