دہشتگردوں سے مقابلے میں 4 جوان شہید

آئی ایس پی آر کےمطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مقابلہ کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 جوان شہید ہوگئے۔فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے

آئی ایس پی آر کا بتاناہے کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشتگرد بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی عزیز اورسپاہی انیس الرحمان شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *