شاہراہ دستور جنگ کا میدان بن گئی

شاہراہ دستور جنگ کا میدان بن گئی

سرکاری ملازمین اور وفاقی وزرا کے درمیان تنخواہیں بڑھانے کے مطالبے پر کل مذاکرات ناکام ہوۓ تھے جس کے بعد ملازمین نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا

اسی باعث آج سرکاری ملازمین نے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کیا تو پولیس نے ملازمین پر شیلنگ کی

پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا ۔۔۔سرکاری ملازمین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے بعد پولیس نے متعدد سرکاری ملازمین کو گرفتار بھی کرلیا۔

سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث شاہراہ دستور پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ سکیورٹی حکام نے اسلام آباد سیکرٹریٹ اور وزیراعظم ہاؤس جانے والے راستوں کو بند کردیا۔

پولیس کی مزاحمت کے باوجود سرکاری ملازمین سیکرٹریٹ کے دوازے کھول کر اندر گھس گئے۔

خیال رہے کہ سرکاری ملازمین نے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا اور ملازمین اور وفاقی وزرا کے درمیان کل مذاکرات ناکام ہوۓ تھے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *