پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے ن لیگ کے ساتھ الیکشن میں اتحاد سے معذرت کرلی

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے ن لیگ کے ساتھ الیکشن میں اتحاد سے معذرت کرلی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ سے مل کر الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق آزادکشمیرکی قیادت سے تجاویز مانگی تھیں ۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے ن لیگ سے مل کر الیکشن لڑنے سے معذرت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی آزادکشمیرکامؤقف ہےکہ الیکشن میں اصل مقابلہ ہی ن لیگ سے ہے ،ان ہی سے سیاسی اتحاد کیسے کرلیں؟

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہےکہ آزاد کشمیرکی 33 نشتوں پر سیاسی اتحاد کسی طور ممکن نہیں ہے تاہم مہاجرین کی 12نشستوں پر سیاسی اتحاد یا ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوسکتی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *