پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نیب سمیت کسی کا باپ بھی میرا احتساب نہیں کر سکتا، ہم اسلام آباد آکر بیٹھیں گے اور وہاں دھرنا ہوگا، ایسا نہیں کہ آئے اور چلے جائیں ، ہم بھرپورمظاہرہ کریں گے۔
جیو پروگرام ٰجرگہٰ میں گفتگو کرتے ہوۓ انکا کہنا تھا کہ سن 88 سے پارلیمنٹ میں ہوں، آج تک اسلام آباد میں ایک جھونپڑی بھی نہیں بنا سکا
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ سمیت سب اپوزیشن جماعتیں دھرنے پرمتفق ہیں، دھرنے کے بعد آئندہ کے اقدامات کی حکمت عملی بنائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم اداروں کے لیے ہمیشہ ڈھال بنے ہیں، ہمیں ضرورت نہیں کہ کسی سے خفیہ مذاکرات کریں، میری یا پی ڈی ایم کی کسی سے خفیہ بات چیت نہیں ہو رہی