ارباب غلام رحیم جنہیں عمر کوٹ میں صوبائی حلقے سے شکست کا سامنا ہوا ہے انہوں نے کارکنوں سے خطاب میں عمران خان پر بھڑاس نکالی اور کہا کہ پہلی بار دیکھا ہے کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے بالا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے اربوں روپے چھین کر واپس لانے کا بھی کہا تھا اور یہ بھی کہا کہ یہ کردوں گا وہ کر دوں گا، لیکن ڈھائی سال گزر گئے کیا کیا اب تک؟
سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ عمران خاں نے تحفظ نہیں دیا اگر آپ تحفظ نہیں دے سکتے تو الیکشن میں کیوں کھڑا کرواتے ہو؟ اگر یہی حشر رہا تو آئندہ انتخابات میں آپ کا کوئی ساتھ نہیں دے گا