پاکستان کی جانب سے ترکی ائیر لائن پر جرمانہ عائد

پاکستان کی جانب سے ترکی ائیر لائن پر جرمانہ عائد

سول ایوی ایشن نے پاکستان آنے والی ترکی کی ایک پرواز پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

ڈائریکٹر شعبہ ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ترکش ایئرلائن پاکستانی ہوائی اڈوں پر کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی جس کی وجہ سے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترکش ایئرلائن نے بی کیٹیگری کے حامل ممالک کے 2 مسافروں کو بغیر کورونا منفی ٹیسٹ کے پرواز میں جگہ دی۔ اس سے قبل ترکش ائرلائن کوسال 2020 کے اکتوبر میں بھی وارننگ اور جرمانہ کیا گیا تھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *