خیبرپختونخواہ : انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم افراد ٹیم پرفائرنگ کرکے فرار

خیبرپختونخواہ : انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم افراد ٹیم پرفائرنگ کرکے فرار

خیبرپختونخوا میں بنوں اورکرک کے سرحدی علاقے تخت نصرتی میں انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم افراد ٹیم پرفائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

ڈی پی اوکرک کا کہنا ہے کہ شر پسندوں کی فائرنگ سے پولیو ٹیم محفوظ رہی ہے، شہید اہلکار کی میت قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ واقعے کی نوعیت جاننے اورملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بالعموم اورخیبر پختونخوا میں بالخصوص انسداد پولیو کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی رضاکار اور پولیس اہلکار جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *