حالیہ بارشوں کی پیش نظر سندھ حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا

حالیہ بارشوں کی پیش نظر سندھ حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے  دیگر 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا

ذرائع کے مطابق حالیہ ہونے والی بارشوں کے پیش نظرحکومت سندھ نے صوبے کے چار ڈویژنز کے 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے، ریلیف کمشنر سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کراچی کے 6 اضلاع آفت زدہ قرار دیے گئے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کراچی کے تمام 6 اضلاع کے علاوہ بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری، دادو، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، بینظیرآباد اورسانگھڑ کے اضلاع کا نام بھی آفت زادہ اضلاع میں آتا ہے۔

ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ آفت زدہ قرار دیے گئے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ میں ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے کراچی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ تمام تر تجارتی اور سماجی و معاشی سرگرمیاں انتہا نہیں بارشوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *