حکومت عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کو تیار

حکومت عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم  گرانے کو تیار

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی گئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی گئی سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید ذرائع سے خبر سامنے آ رہی ہے کہ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز دی ہے۔

اوگرا کی جانب سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی گئی جس پر حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہوتا آ رہا ہے۔ کرونا وائرس کے باعث کاروبار اور دوسری تجارتی سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے غریب آدمی پہلے سے غلط مشکلات کا شکار ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *