پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات،

پاکستان میں تعینات چینی سفیر کی چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات،

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤ جِنگ نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جِنگ کی چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات ہوئی۔

چینی سفیراور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات کے دوران سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار میں تیزی پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سی پیک منصوبوں کے اثرات دونوں ملک کے عوام کے لیے بہترین ثانت ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملک پاکستان کا دوست ملک چائنا پاکستان کی بہت سے منصوبوں کی تکمیل میں مدد کر چکا ہے۔ پاکستان میں بجلی لوڈشیڈنگ کا کا سب سے بڑا مسئلہ گزشتہ سالوں میں چائنہ کی مدد سے بناۓ گئے قائداعظم سولر پاور پارک اور دوسرے پاور پلانٹس بنانے سے حل ہوا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *