فیصل واوڈا 4 اگست کو دوہری شہرت کیس کی سماعت کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونگے

فیصل واوڈا 4 اگست  کو دوہری شہرت کیس کی سماعت کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونگے

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سےوفاقی وزیر براۓ آبی وسائل فیصل واوڈا کی دوہری شہرت کے متعلق کیس کی سماعت 4 اگست کو مقرر کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اگر وفاقی وزیر نے جواب جمع نہیں کروایا تو موجودہ ریکارڈ کی بنیاد پر فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ 4 اگست کو فریقین خود پیش ہوں یا اپنے وکلاء کو بھیجیں۔

خیال رہے کہ فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کے لیے قادر مندوخیل نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں وزراءکے متعلق دہری شہرت کے کیسز اکثر سامنے آتے رہتے ہیں۔ قادر مندوخیل کی جانب سے الیکشن کمیشن آفس میں دائر کردہ درخواست کے پیش نظر فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *