پب جی کھیلنے والوں کے لیے خوشخبری، اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سےبڑا اعلان کردیا گیا

پب جی کھیلنے والوں کے لیے خوشخبری،  اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سےبڑا اعلان کردیا گیا

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کردی اور اسے فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے پب جی پر پابندی کا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے آن لائن گیم کو فوری ان بین کرنے کا حکم دے دیا۔

اس سے پہلے پی ٹی اے نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پب جی گیم انتظامیہ سے گیم کی تفصیلات اوربچوں پر برے اثرات سے بچاؤ کی ہدایات پر جواب مانگا تھا لیکن انتظامیہ نے پب جی کے سیشنز، پاکستان میں یوسرز کی تعداد اور کنٹرولز کی تفصیلات نہیں دیں۔

واضح رہے کہ سائنسی تحقیق کے مطابق پب جی کھیلنے والے صارفین میں چڑچڑاپن اور غصہ بڑھنا جیسی بیماریوں کو پایا گیا ہے۔ مزید یہ کہ پبجی کھیلنے سے شدت پسندانہ سوچ میں اضافہ ہوتا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *