دنیا کی پہلی اسلامی برانچ لیس بینکنگ سہولت متعار ف کرادی گئی

کراچی(آن لائن)پاکستان کے موبائل آپریٹر یوفون اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک کے اشتراک سے دنیا کی پہلی اسلامی برانچ لیس بینکنگ سہولت متعارف کرادی گئی ہے۔ میزان یو پیسہ کے متعارف ہونے کے ساتھ اسلامک بینکنگ کے ذریعے صارفین پہلی بار پاکستان بھر میں رقم بھیج اور وصول کرسکیں گے۔

یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی کے علاوہ موبائل میں بیلنس بھی ڈلوایا جاسکتا ہے۔اس نئے اقدام کے بارے میں یوفون کے پریذیڈنٹ اور سی ای او عبدالعزیز نے بتایاکہ اس نئی شراکت داری کے ساتھ ہمارا مقصد یہ ہے کہ دونوں پارٹیوں کی طاقت، میزان بینک کی مہارت اور یوپیسہ کی جغرافیائی طور پر موجودگی سے فائدہ اٹھایا جائے اور صارفین کو سہولت فراہم کرکے کامیابی کا ماحول پیدا کیا جائے۔

میزان بینک کے پریذیڈنٹ اور سی ای او عرفان صدیقی نے بتایا کہ میزان بینک نے پاکستان میں اسلامی مالیاتی خدمات کی رسائی میں توسیع کے لئے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہم 6کروڑ استعمال کنندگان کو خدمات کی فراہمی کے ذریعے اپنے تصور اسلامک بینکنگ پہلا انتخاب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک قدم کی دوری پر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بینکنگ کی صنعت میں اسلامی برانچ لیس بینکنگ کا پھیلاو پہلا سنگ میل ہوگا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *