قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی کورونا سے متاثر ین میں شامل ہو گئے۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ جمعرات سے طبیت خراب تھی اور جسم میں درد ہو رہا تھا، ٹیسٹ کراویا جس سے معلوم ہوا کہ میں کورونا پازیٹیو ہوں۔
ذرائع کے مطابق کرونا ٹیسٹ پوسٹ یوں آنے کے بعد شاہد خان آفریدی نے خود کو ایک آئسو لیٹ کر لیا ہے اور ڈاکٹرز کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ صحت یابی کے لیے سب کی دعاوں کا طلبگار ہوں۔
خیال رہے کہ شاہد آفریدی لاک ڈاون کے آغاز سے ہی فلاحی کاموں میں مصروف رہے اور اس دوران انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں عوام میں راشن اور دیگر سامان تقسیم کیا۔
واضح رہے کہ پوری دنیا میں بہت مشہور شخصیات اس عالمگیر وبائی مرض کا شکار ہو چکی ہیں اور بیشتر شخصیات نے صحت یابی بھی حاصل کرلی ہے۔