ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ ختم کردیا

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ ختم کردیا

ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے اندر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ ختم کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر میں سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام کرنے والے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پچھلے تین روز سے بائیکاٹ کیا جارہا تھا۔ تاہم آج او پی ڈیز کے بائیکاٹ کو باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کے اعلان کرنے کے حوالے سے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ او پی ڈیز کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کی بدولت موجودہ صورتحال اور متعدد مریضوں کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ او پی ڈیز کے بائیکاٹ کے ختم کرنے کے فیصلے کے ساتھ ہی صوبے بھرکے تمام سرکاری اسپتالوں میں تمام انڈیز کو فعال کردیا جائے گا۔

دوسری جانب یہ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز کے تمام مطالبات پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے24 مئی سے روزانہ او پی ڈیز کے اندر دو گھنٹے کا بائیکاٹ کیا جاتا تھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *